: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،28ستمبر(ایجنسی) حیدرآباد میں آنکھوں کے سامنے بچپن کے دوست کی حادثے میں موت سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کر لی ہے.
یہ حادثہ کوکٹ پلی کے موسی پیٹ میں ہوا جب یہ دونوں دوست موٹر سائیکل پر سوار ہوکر صبح صبح کہیں جا رہے تھے.
اس حادثے میں سافٹ ویئر انجینئر جی ہری کرشنا کی موت ہو گئی تھی.، دراصل ایک ٹرک نے ان کی موٹر
سائیکل کو ٹکر ماری. اس وقت موٹر سائیکل چلا رہے کے رمیش اس حادثے میں بچ گئے، لیکن دوست کی موت کے صدمے سے وہ باہر نکل نہیں پا رہے تھے. وہ قریب کے ہی علاقے بھارت نگر گئے اور وہاں خودکشی کر لی.
رمیش کی لاش ریلوے ٹریک پرملی- پولیس کے مطابق، انہوں نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی-
یہ دونوں دوست 20 سے 30 سال کی عمر کے تھے. دونوں آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع سے تھے اور کوکٹ پلی کے ہوسٹل میں ساتھ ساتھ رہتے تھے.